شاہ کوٹ، شاہ کوٹ میں قومی پرچم کی مختلف رنگوں میں فروخت عروج پر پہنچ گئی

ہفتہ 13 اگست 2016 13:12

شاہ کوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 اگست۔2016ء) شاہ کوٹ میں قومی پرچم کی مختلف رنگوں میں فروخت عروج پر پہنچ گئی، ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق یوم آزادی اور ماہ آزادی کے سلسلہ میں شہر بھر میں قومی پرچموں میں بڑی تعداد میں پر چم سبز کی بجائے مختلف رنگوں میں بنا کر فروخت کی جا رہی ہیں، انتظامیہ کی طرف سے اس غلطی کا نوٹس نہ لئے جانے پر قومی تشخص کا مذاق اڑنے لگا ہے، کہیں سفید چاند ستارے کی جگہ رنگین بنائے گئے ہیں تو کہیں رنگین بنا کر ان میں ڈیزائن اور کارٹون بھی بنائے گئے ہیں اسی طرح کاغذ کی جھنڈیاں نہ صرف مختلف شیڈز بلکہ قومی پرچم کے نام پر مختلف رنگوں میں بیچی جا رہی ہیں، بیشتر دکانوں پر جھنڈیاں سبز اورسفید کی بجائے نارنجی، پیلے اور نیلے رنگوں میں بیچی جا رہی ہیں اسی طرح بعض پرچموں میں چاند ستارے کیساتھ کارٹون بھی بنا کر قومی پرچم کی تذلیل کی جا رہی ہے، ان چیزوں سے بے خبر عام خریدار دوسرے رنگوں والے قومی پرچم اور جھنڈیاں خرید رہے ہیں لیکن کسی سطح پر بھی اس غلطی کو روکا نہیں گیا اور یہی پرچم چھوٹے دکاندار گلی محلوں میں بیچ رہے ہیں، شہری و سماجی تنظیموں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے کہ پاکستانی پرچم کے ساتھ ایسا مذاق نہ کیا جائے۔