ویسٹ انڈیز کیخلاف 2 ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کیلیے بھارتی ٹیم کا اعلان، رائنا ، یوراج سنگھ آوٹ

ہفتہ 13 اگست 2016 13:13

ویسٹ انڈیز کیخلاف 2 ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کیلیے بھارتی ٹیم کا اعلان، ..

جمیکا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 اگست۔2016ء) انڈیا نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دو ٹی ٹوئنٹی میچوں کے لیے ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ یوراج سنگھ اور سوریش رینا کو ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔یہ دونوں میچ امریکی شہر فلوریڈا میں 27 اور 28 اگست کو کھیلے جائیں گے۔انڈیا کی ون ڈے ٹیم کے کپتان مہندر سنگھ دھونی امریکہ میں کھیلے جانے والے دونوں میچوں میں انڈین ٹیم کے کپتان ہوں گے لیکن سنہ 2016 کی انڈین ورلڈ کپ ٹیم کے سات کھلاڑی اس میں شامل نہیں ہیں۔

یوراج سنگھ، سوریش رینا، ہاردک پانڈیا، پون نیگی، ہربھجن سنگھ، آشیش نہرا اور منیش پانڈے امریکہ جانے والی ٹیم میں اپنی جگہ بنانے میں ناکام رہے ہیں۔رینا اور یوراج کو دلیپ ٹرافی کے لیے انڈین ریڈ اور انڈین گرین کا کپتان بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

کپتان دھونی اور جسپریت بمراہ کے علاوہ ٹیم کے باقی ارکان ویسٹ انڈیز میں ٹیسٹ سیریز کھیل رہے ہیں کپتان دھونی اور جسپریت بمراہ کے علاوہ ٹیم کے باقی ارکان ویسٹ انڈیز میں ٹیسٹ سیریز کھیل رہے ہیں۔

خیال رہے کہ انڈیا کی ٹیم ان دنوں چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز کے دورے پر ہے اور اس ٹیم کی کپتانی وراٹ کوہلی کر رہے ہیں۔انڈین ٹیم میں مہندر سنگھ دھونی (کپتان)، روہت شرما، شکھر دھون، وراٹ کوہلی، اجنکیا رہانے، کے ایل راہل، روندر جڈیجہ، روی چندرن ایشون، جسپریت بمراہ، محمد شامی، بھونیشور کمار، امیش یادو، امت مشرا اور سٹورٹ بنی شامل ہیں۔۔‘

متعلقہ عنوان :