شہزاد رائے کا ’کراچی ایئرپورٹ حملے‘ کے متاثرین کو خراج عقیدت

ہفتہ 13 اگست 2016 13:19

شہزاد رائے کا ’کراچی ایئرپورٹ حملے‘ کے متاثرین کو خراج عقیدت
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 اگست۔2016ء)پاکستان کے معروف گلوکار و سماجی کارکن شہزاد رائے نے اپنے نئے گانے ’مولا‘ کی ویڈیو جاری کردی، جس میں انہوں نے جون 2014 میں کراچی ایئرپورٹ حملے میں ہلاک ہونے والے ایئرپورٹ سکیورٹی فورسز (اے ایس ایف) کے اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ویڈیو کے پہلے حصے میں شہزاد رائے کو ایئرپورٹ پر گاتے ہوئے دکھایا گیا ہے اور ساتھ ہی سکیورٹی فورس کے مناظر بھی شامل کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ویڈیو میں مختلف کلپس کے ذریعے ایئرپورٹ سکیورٹی فورس میں شامل ہونے کے لیے سخت ٹریننگ بھی دکھائی گئی ہے، جن سے سکیورٹی فورس میں شامل ہونے کے ہر خواہشمند کو گزرنا پڑتا ہے، تاکہ وہ اپنے سکیورٹی کے فرائض بخوبی انجام دے سکے۔’مولا‘ میں ایک خاتون کی کہانی بھی دکھائی گئی ہے، جن کے شوہر جون 2014 میں کراچی ایئرپورٹ پر ہولناک حملے کے دوران اپنے سکیورٹی فرائض انجام دیتے ہوئے ہلاک ہوئے، جس کے بعد اس خاتون نے اے ایس ایف میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا اور سخت ٹریننگ کے بعد اپنی منزل کو پایا۔بہترین میوزک اور جذباتی مناظر سے بھرپور اس ویڈیو کے آخر میں قوم کو یوم آزادی کی مبارکباد بھی دی گئی ہے۔۔‘