عاطف اسلم ’ آزادی راکس‘ میں پرفارم کریں گے

ہفتہ 13 اگست 2016 13:19

عاطف اسلم ’ آزادی راکس‘ میں پرفارم کریں گے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 اگست۔2016ء)یوم آزادی پاکستان کے قریب آتے ہی سب لوگ اس دن کو خاص طرح سے منانے کے لیے بہت سی تیاریاں شروع کردیتے ہیں، کچھ اپنے گھر کو سجاتے ہیں تو کئی لوگ مختلف ایونٹس میں شرکت کا ارادہ کرتے ہیں۔ایسے میں اگر پاکستان کے کامیاب گلوکار عاطف اسلم کے کانسرٹ میں شریک ہونے کا موقع مل جائے تو کیا ہی بات ہے۔

(جاری ہے)

جی ہاں، عاطف اسلم کراچی میں ہونے والے آزادی راکس میوزک فیسٹیول میں پرفارم کرنے جارہے ہیں۔اس کانسرٹ میں عاطف اسلم کے ساتھ کئی اور گلوکار اور بینڈز بھی پرفارم کرتے نظر آئینگے جس میں کایا بینڈ، کرونیکلس آف خان، مائی دھائی، فیوڑن اور ذوئی ویکاجی شامل ہیں۔گلوکارہ ذوئی ویکاجی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ اس کانسرٹ کے ذریعے یوم آزادی کو بہترین انداز میں منایا جائے گا۔۔‘