دبئی: دوران ِ پرواز سوئی ہوئی خاتون مسافر سے غلط حرکات کرنے والے غیر ملکی کو دو سال قید کی سزا

ہفتہ 13 اگست 2016 13:19

دبئی: دوران ِ پرواز سوئی ہوئی خاتون مسافر سے غلط حرکات کرنے والے غیر ..

دبئی: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13اگست 2016ء) : دبئی سے امریکہ جانے والی پرواز کے دوران امریکی باشندے کو ساتھ والی سیٹ پر سوئی خاتون مسافر کو چھیڑنے کے مقدمے میں الزام سچ ثابت ہونے پر دو سال قید کی سزا کا حکم سنا دیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق اکتو بر میں دبئی سے نیویارک جانے والی گلف ائیر لائنز کی پرواز میں 43سالہ سٹیٹن آئی لینڈ کے شہری ندیم محمود قریشی نے خاتون کے سو جانے کے بعد اس کے جسم کو چھوا تھا۔

(جاری ہے)

خاتون نے عدالت میں بیان دیا کہ پرواز کے دوران دوائی استعمال کرنے کے بعد اس کو شدید نیند آگئی جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مذکورہ شخص نے اس کے جسم اور ٹانگوں پر لوشن بھی لگایا ۔ جب میں نیند سے جاگی تو مجھے محسوس ہو ا کہ میرے جسم پر کچھ لگا ہوا ہے ۔ میں نے مسافر سے پوچھا تو اس نے کوئی جواب نہیں دیا۔ قریشی کے وکیل نے دفاع میں کہا کہ کیسے ہو سکتا ہے کہ اس کی سیٹ بیلٹ باندھی ہوئی تھی ۔اور مسافر نے اسکے جسم پر لوشن لگا دیا ہو۔ امریکی عدالت کے جج نے تمام حقائق کی روشنی میں قریشی کو خاتون سے چھیڑ خانی کرنے پر دو سال قید کی سزا کا حکم سنا دیا۔