شور کوٹ میں وزیر اعظم نواز شریف کی اپنے گن مین کے گھر آمد

دوپہر کا کھانا تناول فرمائیں گے، اہل خانہ کی خوشی کی انتہا نہ رہی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 13 اگست 2016 13:21

شور کوٹ میں وزیر اعظم نواز شریف کی اپنے گن مین کے گھر آمد

شورکوٹ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13 اگست 2016ء ) :وزیر اعظم نواز شریف نے آج شور کوٹ تا خانیوال ایم 4 سیکشن کے منصونے کا سنگ بنیاد رکھا۔ سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرنے کے بعد وزیر اعظم نواز شریف اپنے گن مین کے آبائی گھر پہنچے جہاں ان کے گن مین کے اہل خانہ نے وزیر اعظم نواز شریف کا پُر تپاک استقبال کیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف اپنے گن مین کے اہل خانہ سے کافی حد تک گھُل مل گئے۔ وزیر اعظم نواز شریف اپنے گن مین کے آبائی گھر میں ہی دوپہر کا کھانا تناول فرمائیں گے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نوا زشریف کی آمد پر ان کے گن مین نے اہل خانہ خوشی سے پھولے نہیں سما رہے جبکہ وزیر اعظم نواز شریف کی تواضع کے لیے روایتی کھانوں کا انتظام کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :