چین کی خاتون پیراک چن زنیائی کو ڈوپ ٹیسٹ میں ناکامی کا سامنا

ہفتہ 13 اگست 2016 13:25

ریو ڈی جنیرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 اگست ۔2016ء)چین کی خاتون پیراک چن زنیائی کو ڈوپ ٹیسٹ میں ناکامی کا سامنا ہے، وہ برازیل میں رواں اولمپکس گیمز میں ڈوپ ٹیسٹ کا شکار ہونے والے پہلی پیراک ہیں۔

(جاری ہے)

18 سالہ چن زنیائی نے ویمنز 100 میٹر بٹرفلائی فائنل میں چوتھی پوزیشن حاصل کی تھی۔ چائنیز سوئمنگ ایسوسی ایشن کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق چن کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آیا تاہم انہوں نے انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے پاس بی سیمپل اور سماعت کیلئے درخواست جمع کرادی ۔