ریو اولمپکس میں امریکا نے میڈلز کی نصف سنچری مکمل کرلی

ہفتہ 13 اگست 2016 13:26

ریو اولمپکس میں امریکا نے میڈلز کی نصف سنچری مکمل کرلی

ریو ڈی جنیرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 اگست ۔2016ء) ریو اولمپکس کے ساتویں روز کے اختتام پر امریکا نے میڈلز کی نصف سنچری مکمل کرلی، 20 گولڈمیڈلز کے ساتھ امریکا نے چین پرواضح برتری حاصل کرلی ، پیراکی کی دْنیا کے بادشاہ مائیکل فیلپس سو میٹر بٹر فلائی میں ہار گئے۔ریو ڈی جنیرو میں جاری کھیلوں کے سب سے بڑے مقابلوں کے ساتویں دن امریکی پیراکوں نے شاندار کارکردگی دکھائی اور چار میں سے تین ایونٹ میں گولڈ میڈل جیتے۔

امریکی خاتون پیراک لیڈسکی نے سوئمنگ کے ایونٹس کا اختتام شاندار انداز میں کیا۔انہوں نے اس اولمپکس میں دو سومیٹر، چار سو میٹر اور 800 میٹر میں طلائی تمغے جیتے۔1968 کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ امریکا نے ایک ہی اولمپکس میں یہ تینوں ایونٹ اپنے نام کیے ہوں، سوئمنگ کے چوتھے ایونٹ میں پیراکی کی دْنیا کے بادشاہ مائیکل فیلپس کو شکست ہوگئی۔

(جاری ہے)

اْنہیں سنگاپور کے جوزف اسکولنگ نے شکست دی۔

ساتویں روز امریکا نے اپنا چوتھا گولڈ میڈل ویمنز شاٹ پٹ ایونٹ میں جیتا، فرانس اور برطانیہ نے بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین، تین گولڈ میڈلز اپنے نام کیے، اس کے علاوہ جرمنی اور چین نے دو، دو گولڈ میڈلز جیتے، ساتویں روز کے اختتام پر امریکا نے میڈلز کی نصف سچنری مکمل کرلی۔وہ بیس طلائی، 13 چاندی اور 17 کانسی کے تمغوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے، چین 13 گولڈ میڈلز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، برطانیہ نے سات گولڈ میڈلز کے ساتھ تیسری پوزیشن پر قبضہ جمالیا

متعلقہ عنوان :