افغانستان میں کریش لینڈنگ کرنے والے ہیلی کاپٹر کا عملہ اسلام آباد پہنچ گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 13 اگست 2016 13:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13 اگست 2016ء ) : افغانستان میں کریش لینڈنگ کرنے والے ہیلی کاپٹر کا عملہ اسلام آباد پہنچ گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کا کہنا ہے کہ افغانستان میں کریش لینڈنگ کرنے والے پاکستانی ہیلی کاپٹر کا عملہ اسلام آباد پہنچ گیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق عملے کے اراکین میں کیپٹن (ر) صفدر اشرف، کرنل (ر) شفیق الرحمان ، فلائٹ انجینئیر ناصر محمود، کرنل (ر) صفدر حسین اور کریو چیف محمد کوثر موجود تھے ۔ ترجمان کے مطابق عملے میں سرگئی سیو سیتی نوف بھی شامل ہے۔ ہیلی کاپٹر عملے کو پاک افغان سرحد پر قبائلی عمائدین کے حوالے کیا گیا جس کے بعد فاٹا سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے عملے کو اسلام آباد پہنچا دیا گیا ہے۔