اسلام آباد، ضلعی انتظامیہ نے شہر کے اہم علاقوں میں 2 ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ کردیا

ہفتہ 13 اگست 2016 13:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 اگست ۔2016ء ) اسلام آباد ضلعی انتظامیہ نے شہر کے اہم علاقوں میں 2 ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ کردیا ہے جس کے تحت آتش بازی ، اسلحے کی نمائش اور جلسے جلوسوں پرپابندی عائد ہوگی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق دفعہ 144 ریڈزون ، ایمبسی روڈ ، یونیورسٹی روڑ ، تھرڈ ایونیو ، فورتھ ایونیو سے مری روڈ اور جناح ایونیو سمیت دیگر ملحقہ علاقوں میں لگائی گئی ۔ دفعہ 144سیکورٹی خدشات کے پیش نظرلگائی گئی ۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لاوٴڈ اسپیکر کے غلط استعمال پر بھی دوماہ کے لیے پابندی عائد کردی گئی ۔ دفعہ144کی خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائیگا

متعلقہ عنوان :