گولڑہ شریف میں سالانہ خاتم النبینکانفرنس 25اگست کو منعقد ہو گی

ہفتہ 13 اگست 2016 13:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 اگست ۔2016ء) دربار عالیہ گولڑہ شریف میں سالانہ خاتم النبینکانفرنس 25اگست بروز جمعرات بعد ازنمازظہر تا عشاء دربالیہ عالیہ گولڑہ شریف میں منعقد کی جائے گی ، یہ سالانہ کانفرنس اعلیٰ حضرت پیر سید مہر علی شاہ کے 25اگست 1900ء کے مشہور مناظرہ لاہور کی یاد میں منعقد کی جاتی ہے ، کانفرنس کا اہتمام پیر سید غلام معین الحق گیلانی کررہے ہیں جبکہ صدارت سجادہ نشین گولڑہ شریف پیر سید شاہ عبدالحق فرمائیں گے ، کانفرنس میں علماء و مشائخ عقید ہ ختم نبوت کے بارے میں خطاب کریں گے جبکہ اس موقع پر معروف ثنا خوان بارگاہ رسالت میں ہدیہ نعت پیش کریں گے ، کانفرنس میں ملک بھر سے عقیدت مند قافلوں کی صورت میں شرکت کریں گے ، کانفرنس کی تیاریاں پورے زور و شور سے جاری ہیں ۔