ملائیشیا میں پولیس کے چھاپوں کے دوران مزید 9 مشتبہ جنگجوں کو گرفتار

ہفتہ 13 اگست 2016 13:37

کوالالمپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 اگست ۔2016ء) ملائیشیا کی پولیس نے مختلف چھاپوں کے دوران مزید 9 مشتبہ جنگجوں کو گرفتار کرلیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملائیشیا کی پولیس نے مختلف چھاپوں کے دوران مزید 9 مشتبہ جنگجوں کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ان میں دو ایسے جنگجو بھی شامل ہیں، جو جولائی میں کوآلالمپور میں کیے گئے گرینیڈ بم حملوں میں ملوث تھے۔ اس حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کر لی تھی۔ انسپکٹر جنرل خالد ابوبکر نے بتایا کہ ملائیشیا کی پولیس گزشتہ ہفتے کے دوران دو سو تیس مشتبہ جنگجوں کو گرفتار کر چکی ہے، جن میں تیس غیر ملکی بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :