عبدالرشید ترابی کی وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات ،15اگست کو یوم سیاہ کے طورپرمنانے ،آزاد ی کشمیرمارچ بارے مشاورت

ہفتہ 13 اگست 2016 13:40

مظفرا ٓباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 اگست ۔2016ء) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر وممبرقانون ساز اسمبلی عبد الرشید ترابی نے وزیر اعظم آزاد جموں وکشمیرراجہ فاروق حیدر سے اہم ملاقات کی اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے مقبوضہ کشمیرکی تازہ ترین صورت حال کا جائزہ لیا اور 15اگست بھارت کے نام نہاد یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پرمنانے پرمنانے اور مظفرا ٓبادسے چکوٹھی آزادی کشمیر مارچ میں بھی راجہ فاروق حیدر شریک ہوں گے،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر نے کہاکہ کشمیری ذہنی طورپرآزاد قوم ہے اس کو بھارت طاقت کے زورپر غلام نہیں رکھ سکتا،کشمیرکی آزادی نوشتہ دیوار ہے،کشمیرکی آزادی کے ون پوائنٹ ایجنڈے پر پوری قوم اور جماعتیں ایک ہیں،راجہ فاروق حیدر نے کہاکہ اس موقع پر قاضی حسین احمد مرحوم بہت یادآتے ہیں،ان کی تحریک آزادی کے لیے بڑی خدمات ہیں،وہ سیز فائر لائن پر فائرنگ کے باوجود کھڑے رہے ہیں ان کی کشمیریوں سے کمٹمنٹ لازوال تھی،کشمیرکی آزادی حکومت کے ایجنڈے کا اہم جزوہے،یہ ہماری ترجیحی اول ہے،ہم کشمیری بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

(جاری ہے)

پوری قوم کو 14اگست مبارک ہو،حقیقی آزادی کا جشن اس وقت ہوگا جب کشمیرآزادہو کرپاکستان کاحصہ بنانے گا اس موقع پر عبدالرشید ترابی نے کہاکہ 15اگست کو مظفرآباد سے چکوٹھی آزادی کشمیرمارچ میں پوری قوم شریک ہوگی یہ قوم ایشو ہے اس پر ہم سب اہم ہیں،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ اس حوالے چکوٹھی تک دورہ ہے عوام کے جذبات قابل دید ہیں،عوام اپنے مقبوضہ کشمیرکے بھائیوں کے شانہ بشانہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :