15اگست کو بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پر پوری قوم یوم سیاہ منائیگی،شیخ عقیل الرحمن

ہفتہ 13 اگست 2016 13:40

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 اگست ۔2016ء) جماعت اسلامی آزادکشمیر کے نائب امیر شیخ عقیل الرحمن نے کہا ہے کہ 15اگست کو بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پر پوری قوم یوم سیاہ منائے گی۔اس روسیا کے مکروہ چہرے کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا جائے گا۔مظفرآباد سے امیر جماعت اسلامی پاکستان سینٹر سراج الحق کی قیادت میں ایک بڑا کاررواں چکوٹھی روانہ ہوگا۔

جس میں تمام شعبہ ہائے زندگی کے کے افراد اپنی شرکت کروائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ڈیڑہ ماہ سے جبروتشدد کا سلسلہ جاری ہے۔سینکڑوں افراد شہید کردیئے گئے ہیں اور ہزاروں زخمی اور قیدوبند کی صعوبتیں برداشت کررہے ہیں۔اس کے باوجود کشمیریوں کا جذبہ آزادی سرد نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

بھارت کی جانب سے آزادکشمیر لینے کی دھمکی ہمارے حکمرانوں کیلئے نوشتہ دیوار ہے کہ تجارت،مذاکرات کے ذریعہ مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوسکتا اب بھارت کی مرمت کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ مودی سرکار کو ہم خبردار کرتے ہیں کہ وہ ایک قدم بھی آگے بڑھا تو برسوں کا سارا قرض چکائیں گے۔ہماری بہادر افواج آگے بڑھ کر مقابلہ کریگی۔بھارت طاقت کے نشے میں آپے سے باہر ہوگیا ہے۔اس کا علاج مرمت ہی ہے۔15اگست کو آزادکشمیر کے عوام آزادی کشمیر مارچ میں بھرپور شرکت کریں۔

متعلقہ عنوان :