ائیرہوسٹس سے بدتمیزی، مانچسٹر سے لاہور آنیوالے 2 بھائی ائیرپورٹ پر گرفتار

ہفتہ 13 اگست 2016 13:43

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 اگست ۔2016ء) پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز کی ایئر ہوسٹس کی شکایت پر مانچسٹر سے آنے والے دو بھائیوں کو اے ایس ایف نے حراست میں لے لیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ مانچسٹر سے آنے والی قومی ائیر لائنز کی پرواز پی کے 710میں سوار دو بھائیوں محمد منور اور محمد ثاقت نے دوران پرواز وقت پر کھانا نہ دینے پر ائیر ہوسٹس آمنہ سے تلخ کلامی کی۔جیسے ہی جہاز مانچسٹر سے لاہور پہنچا ، ایئرہوسٹس آمنہ نے دونوں بھائیوں کے خلاف انتظامیہ کو شکایت کر دی۔ائیر ہوسٹس کی شکایت پر دو مسافر بھائیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :