پاکستانی طالبہ انٹرنیشنل ایل ایل بی امتحان میں سب پر بازی لے گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 13 اگست 2016 13:45

پاکستانی طالبہ انٹرنیشنل ایل ایل بی امتحان میں سب پر بازی لے گئی

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13 اگست 2016ء ) :پاکستانی طالبہ نے انٹر نیشنل ایل ایل بی امتحان میں سب سے سبقت حاصل کر لی ۔ تفصیلات کے مطابق لندن کی یونیورسٹی میںایل ایل بی کے امتحانات میں ایک پاکستانی طالبہ سے سب سے زیادہ مجموعی نمبر حاصل کر کے ٹاپ کر لیا۔ اپنی ویب سائٹ پر یونیورسٹی آف لندن نے لکھا کہ رواں برس ہم نے ممالک کی شرائط پر نو کلاس ایوارڈز رکھے جس میں مجموعی طور پر پاکستان اور ملائشیا برابر ٹھہرے۔

جبکہ انفرادی طور پر پاکستا ن نے پہیلی پوزیشن حاصل کی۔

(جاری ہے)

پاکستانی طالبہ اقراسلیم خان نے مجموعی طور پر سب سے زیادہ نمبر حاصل کر کے سب پر برتری حاصل کی۔ یہ یونیورسٹی دنیا بھر سے طلبا کو فاصلاتی تعلیم کے مواقع بھی فراہم کرتی ہے۔یونیورسٹی کالج لاہور کی طالبہ اقرا سلیم خان کا کہنا ہے کہ یہ سب ان تھک محنت اور لگن کے ساتھ ساتھ میرے اساتذہ کی ان تھک کوششوں اور محنت کا نتیجہ ہے۔مزیر برآں دو مزید پاکستانی طلبا رباب طارق خان اور محمد کاظم بھی دنیا بھر سے اس سال پہلی ڈگری حاصل کرنے والے 9طلبا میں شامل ہیں۔رباب طارق خان پاکستان کالج آف لاءجبکہ محمد کاظم دی انسٹی ٹیوٹ آف لیگل اسٹڈیز کا طالبعلم ہے۔

متعلقہ عنوان :