صدر آزادکشمیر سردار یعقوب نے کشمیر کونسل و قانون ساز اسمبلی کا مشترکہ اجلاس 16اگست کو طلب کر لیا

ہفتہ 13 اگست 2016 13:45

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 اگست ۔2016ء) صدر آزاد کشمیر سردار محمد یعقوب خان نے آزادجموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی و کشمیر کونسل کا مشترکہ اجلاس مورخہ16اگست بوقت10بجے دن لاجنگ ہال اسمبلی ہاسٹل مظفرآباد میں طلب کر لیا ہے اجلاس کی صدارت آزاد کشمیر اسمبلی کے سپیکر شاہ غلام قادر کریں گے ۔

(جاری ہے)

اجلاس کے موقعہ پر ممبران اسمبلی و کشمیر کونسل ووٹ کے ذریعے آئندہ کے لئے نئے صدر کا انتخاب کریں گے ووٹنگ لاجنگ ہال اسمبلی ہاسٹل کے ساتھ صبح10بجے سے سہ پہر3بجے تک جاری رہے گی صدارت کے لئے امیدواران سردار مسعود خان اور چوہدری لطیف اکبر کے درمیان مقابلہ ہو گا ووٹوں کی گنتی کے بعد کامیاب ہونے والے صدارتی امیدوار کا اعلان کیا جائیگا جو منتخب ہونے اور صدر کے عہدے کی معیاد کی تکمیل پر بحیثیت صدر آزاد کشمیر بعد ازاں حلف اٹھائیگا۔

متعلقہ عنوان :