جشن آزادی پاکستان میرپورمیں بھرپورملی جوش وجذبے ،نہایت ہی عقیدت واحترام کیساتھ منایاجائیگا

ہفتہ 13 اگست 2016 13:45

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 اگست ۔2016ء) جشن آزادی پاکستان میرپورمیں بھرپورملی جوش وجذبے اور نہایت ہی عقیدت واحترام کے ساتھ منایاجائے گا۔ جشن آزادی پاکستان کے سلسلہ میں کل 14 اگست بروز اتوار صبح ساڑھے آٹھ بجے بلدیہ میرپورکے سبزہ زار پر پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوگی۔

(جاری ہے)

پرچم کشائی کی تقریب میں سیاسی وسماجی ومذہبی جماعتوں کے راہنماؤں، انجمن تاجراں، صحافیوں، وکلاء، سرکاری ملازمین، تنظیم غیرجریدہ ملازمین کے علاوہ مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگ شریک ہونگے۔

ٹھیک 8:58 منٹ پر سائرن بجائے جائیں گے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی جس کے بعدقومی ترانہ پیش کیاجائے گا اور پرچم کشائی کی جائے گی۔ پولیس کاچاک وچوبنددستہ مارچ پاسٹ کرے گااور سلامی دیگا۔ڈپٹی کمشنرچوہدری امجد اقبال نے جملہ سرکاری ونیم سرکاری ملازمین سیاسی وسماجی راہنماؤں، انجمن تاجراں،وکلاء، صحافیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ جشن آزادی کے سلسلہ میں منعقدہ پرچم کشائی کی تقریب میں بھرپورشرکت کرکے ملی بیداری کا ثبوت دیں۔

متعلقہ عنوان :