انگلینڈ کیخلاف ایک روزہ سیریز،قومی ون ڈے ٹیم کے6کھلاڑی انگلینڈ روانہ

ہفتہ 13 اگست 2016 13:58

انگلینڈ کیخلاف ایک روزہ سیریز،قومی ون ڈے ٹیم کے6کھلاڑی انگلینڈ روانہ

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 اگست ۔2016ء)انگلینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے اعلان کردہ ٹیم کے 6کھلاڑی انگلینڈ روانہ ہو گئے،انگلینڈ جانے والے کھلاڑیوں میں عمر گل،بابر اعظم،شرجیل خان،عماد وسیم،حسن علی اور محمد نوازشامل ہیں ۔تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کیخلاف ون ڈے ٹیم میں شامل عمر گل،بابر اعظم،شرجیل خان،عماد وسیم،حسن علی اور محمد نواز برطانیہ چلے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

قومی ون ڈے کرکٹ ٹیم کے چھ پلیئر ز ہفتہ کی صبح لاہور سے براستہ دبئی انگلینڈ روانہ ہو گئے ۔ قومی ون ڈے کرکٹ ٹیم آئر لینڈ کیخلاف 2اور انگلینڈ میں 5 ون ڈے میچ کھیلے گی ۔ انگلینڈ کیخلاف 15رکنی ون ڈے ٹیم کے8کھلاڑی پہلے ہی انگلینڈ میں موجود ہیں جن میں کپتان اظہر علی ،نائب کپتان سرفراز احمد،محمد رضوان ،وہاب ریاض،محمد عامر،سمیع اسلم ،محمد حفیظ،اور یاسر شاہ شام ہیں۔