تیسرا ٹیسٹ، ویسٹ انڈیز کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں225رنز بنا کر آؤٹ، براتھویٹ کے 64رنز

ہفتہ 13 اگست 2016 14:02

تیسرا ٹیسٹ، ویسٹ انڈیز کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں225رنز بنا کر آؤٹ، براتھویٹ ..

گروس آئیلٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 اگست ۔2016ء)بھار ت اور ویسٹ انڈیز کے مابین جاری تیسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز ویسٹ انڈیز کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں225رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی،ویسٹ انڈیز کی جانب سے کریگ براتھویٹ 64، مارلن سیمیولز48،اور براوؤ29رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے ،بھارت نے پہلی اننگز میں 128رنز کی واضح برتری حاصل کر لی ۔

جواب میں بھارت نے اپنی دوسری اننگز میں 3وکٹوں کے نقصان پر157رنز بنا کے مجموعی طور پر 285رنز کی برتری حاصل کر لی،بھارت کی جانب سے دوسری اننگز میں لوکیش راہول 28،شیکھر دھون 26اور کوہلی4رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ ریہانے 51اور روہت شرما41رنز بنا کر ناقابل شکست ہیں۔تفصیلات کے مطابق ڈیرن سیمی نیشنل اسٹیڈیم میں سیریز کے تیسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز ویسٹ انڈیز نے اپنی پہلی نامکمل اننگز ایک وکٹ پر 107 رنز کے ساتھ شروع کی تو بارش کی وجہ سے ایک دن کا آرام بھی ہوم بیٹسمینوں کی کوئی مدد نہیں کر سکا جو خزاں رسیدہ پتوں کی طرح بکھر گئے ۔

(جاری ہے)

ڈیرن براوو تین چوکوں سمیت 29 رنز بنا سکے جبکہ کریگ براتھویٹ کی چھ چوکوں سے سجی 64 رنز کی اننگز بھی ختم ہو گئی۔ مارلن سیمیولز نے سات چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 48 اور جرمین بلیک ووڈ نے 20 رنز بنا کر ویسٹ انڈیز کو تین وکٹوں پر 202 رنز تک پہنچا دیا تھا لیکن ان کی شراکت ختم ہوتے ہی 23 رنز کے فرق سے ہوم ٹیم کی باقی تمام وکٹیں گر گئیں اور پوری ٹیم محض 225 رنز پر داغ مفارقت دے گئی جس میں شین ڈورچ ہی اٹھارہ رنز بنانے میں کامیاب ہو سکے ۔

بھارت کی جانب سے بھوونیشور کمار نے پانچ کھلاڑیوں کو ٹھکانے لگایا جبکہ روی چندرن ایشوین کو دو وکٹیں مل سکیں۔ بھارت نے پہلی اننگز میں 128 رنز کی برتری کے بعد اپنی دوسری اننگز شروع کی تو لوکیش راہول 28 رنز بنا کر میدان چھوڑ گئے ۔ بھارت نے اپنی دوسری اننگز میں 3وکٹوں کے نقصان پر157رنز بنا کے مجموعی طور پر 285رنز کی برتری حاصل کر لی،بھارت کی جانب سے دوسری اننگز میں لوکیش راہول 28،شیکھر دھون 26اور کوہلی4رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ ریہانے 51اور روہت شرما41رنز بنا کر ناقابل شکست ہیں۔