بیجنگ میں بارشوں کے باعث 34سیاحتی مقامات بند کر دیئے گئے

ہفتہ 13 اگست 2016 14:08

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 اگست ۔2016ء) شمال مشرقی بیجنگ میں موسلادھار بارشوں کے باعث 34سیاحتی مقامات کو سیاحوں کیلئے بند کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق می یون ضلع میں 208.2ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے جس پر نقصان اورحادثات سے بچنے کیلئے مقامی حکام نے سرخ الرٹ جاری کیا ہے ، 2700دیہاتیوں کو علاقے سے نکال لیا گیا ہے جبکہ 8100افراد سیلاب سے بچاؤ کیلئے شہریوں کی مدد کررہے ہیں ، بیجنگ کے شمال مشرقی ضلع کیلئے مزید بارشوں کی بھی پیشنگوئی کی گئی ہے جبکہ پہاڑی علاقوں سے سیلاب سے تباہی پھیلنے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے ، بیجنگ کے دیگر دو ضلعوں پنگ ڈو اور فانگ شان کے لئے بھی طوفانی بارشوں سے بچنے کے لئے اورنج الرٹ جاری کیا گیا ہے ،علاقے کے محکمہ موسمیات کے اٹھارہ دفاتر نے 100سے 250ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی ہے جبکہ ہی یوان شہر میں زبردست بارشوں کے باعث 50سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے ، اس سے 4600افراد بے گھر ہو گئے ہیں ۔