آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا

ہفتہ 13 اگست 2016 14:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 اگست ۔2016ء) محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ ڈویژن ‘ فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

فورکاسٹنگ آفیسر محکمہ موسمیات عمران احمد نے بتایا کہ آئندہ 48گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

(جاری ہے)

راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ ڈویژن، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی توقع ہے۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم کوئٹہ، ڈی جی خان، لاہور، ملتان، پشاور ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔بلوچستان کے علاقوں بارکھان36۔ پنجاب کے اضلاع ڈی جی خان20، لاہور13، ملتان02۔ خیبرپختونخواکے علاقوں پارہ چنار 05، بنوں03۔ گلگت بلتستان:بونجی01 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ عنوان :