شارجہ: 2016کے پہلے چھ ماہ میں 1,179ایشائی ٹیکسی ڈرائیوروں کو جرمانے کیے گئے

ہفتہ 13 اگست 2016 14:16

شارجہ: 2016کے پہلے چھ ماہ میں 1,179ایشائی ٹیکسی ڈرائیوروں کو جرمانے کیے ..

شارجہ: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13اگست 2016ء) : 2016کے پہلے چھ ماہ میں شارجہ میں سب سے زیادہ جرمانے کروانے والوں میں مخلتف ٹیکسی کمپنیوں کے ایشیائی ٹیکسی ڈرائیور آگے ر ہے ۔شارجہ روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی ( ایس آر ٹی اے ) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایشیائی ڈرائیوروں کو پہلے چھ ماہ میں 1,179جرمانے کے ٹکٹس جاری کیے گئے ۔ جو کہ کسی بھی ملک کے شہریوں کو جاری کیے جانے والے ٹکٹس سے زیادہ بنتے ہیں ۔

(جاری ہے)

پچھلے سال اسی مدت میں ایشائی ڈرائیوروں کو صرف801جرمانے کی ٹکٹیں جاری کی گئی تھیں۔ اس سال یہ شرح 47فیصد زائد رہی ہے ۔ سب سے زیادہ ریکارڈ کی جانے والی خلاف ورزیوں میں ٹیکسی کے میٹر سے چھیڑ خانی کرنے والے ، اچانک رکنا، ہیڈ شولڈر کا غلط استعمال،غیر صاف شدہ یونیفارم ، بدبو دار کپڑے،غیر صفائی پسند ٹیکسی ڈرائیور شامل ہیں۔ ایس آر ٹی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہمارا مقصد مسافروں کو صھت مند ماحول فراہم کرنا ہے .ایسے ٹیکسی ڈرائیور جو صفائی کا خیال نہیں رکھتے ان کو جرمانے کیئے جا رہے ہیں.