قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بلوچستان کے ضلع نوشکی کو بڑی تباہی سے بچالیا ‘دو بم ناکارہ

ہفتہ 13 اگست 2016 14:16

نوشکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 اگست ۔2016ء) قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بلوچستان کے ضلع نوشکی کو بڑی تباہی سے بچالیا،پل کے نیچے نصب دو بم ناکارہ بنادیئے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نوشکی میں گرلز کالج کے قریب بم کلی مینگل روڈ پر واقع پل کے نیچے نصب کئے گئے تھے ‘ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دونوں بم برآمد کرلئے، حکام کے مطابق دونوں بم دیسی ساختہ تھے جنہیں ناکارہ بنادیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :