کراچی ‘مقامی عدالت نے سانحہ بلدیہ ٹاؤن فیکٹری کیس میں ملزم علی حسن کی درخواست ضمانت مسترد کردی

ہفتہ 13 اگست 2016 14:16

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 اگست ۔2016ء) کراچی کی مقامی عدالت نے سانحہ بلدیہ ٹاؤن فیکٹری کیس میں ملزم علی حسن کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔علی حسن کو نئی جے آئی ٹی میں ملزم نامزد کیا گیا تھا ‘سانحہ بلدیہ ٹاؤن فیکٹری کیس کی سماعت کے دوران ملزم ارشد ،فضل احمد ،شاہ رخ ،منصورو دیگر کو عدالت میں پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

فیکٹری مالکان کے حوالے سے عدالت کے استفسار پر وکیل نے بتایا کہ فیکٹری مالکان کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست جمع کرائی گئی ہے جس پر متاثرین کے وکیل نے کہا کہ فیکٹری کے مالکان 2014سے پیش نہیں ہو رہے اس موقع پراسپیشل پبلک پراسکیوٹر نے عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ کیس کا چالان ایک ہفتے میں اے ٹی سی کورٹ میں پیش کردیا جائے گا۔

عدالت نے کیس کی سماعت 20 اگست تک ملتوی کرتے ہوئے نئی جے آئی ٹی میں نامزد ملزم علی حسن کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ملزم کی عدم موجودگی کے باعث درخواست ضمانت مستردکی گئی ۔

متعلقہ عنوان :