یوم آزادی 14اگست کے حوالہ سے جماعت الدعوة میرپور کے زیر اہتمام شاندار ریلی کل نکالی جائیگی

ہفتہ 13 اگست 2016 14:33

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 اگست ۔2016ء) یوم آزادی 14اگست کے حوالہ سے جماعت الدعوة میرپور کی طرف ایک شاندار ریلی کا انعقاد کیاجائے گا ریلی صبح دس بجے مرکز ابن تیمہ اکبر روڈ کھمبال سے نکالی جائے گی تفصیلات کے مطابق جماعت الدعوة میرپور کی طرف سے جشن آزادی 14اگست کے حوالہ سے شاندار ریلی کا انعقاد کیاجارہا ہے جس میں میرپور شہر سے تعلق رکھنے والی معزز شخصیات بھرپورطریقہ سے شرکت کرینگی ۔

(جاری ہے)

ریلی صبح تقریباً دس بجے جماعت الدعوة میرپور کے مرکز ابن تیمہ اکبر روڈ سے نکالی جائیگی ریلی موٹر سائیکلوں ، گاڑیوں پر مشتمل ہو گی اور قومی پرچموں کے ساتھ اپنے مظلوم کشمیریوں بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے چوک شہیداں پر اختتام پذیر ہو گی ۔ جہاں تمام سیاسی، سماجی و مذہبی جماعتوں کے قائدین ، ڈسٹرکٹ بار کے وکلاء اور کشمیر پریس کلب کے صحافیوں کے ساتھ ساتھ انجمن تاجران کے صدرو و رہنماء اپنے اپنے خیالات کااظہار کرینگے ۔ ریلی میں میرپور کی تمام عوام کو شرکت کی بھرپور دعوت دی جاتی ہے عوام کی شرکت شعبہ تعلقات عامہ جماعت الدعوة کے لئے باعث افتخار ہو گی ۔