سینئروزیر چوہدری طارق فاروق کا جاتلاں پہنچنے پر بھر پور استقبال

ہفتہ 13 اگست 2016 14:44

جاتلاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 اگست ۔2016ء) سینئروزیر حکومت آزاد کشمیر چوہدری طارق فاروق کا جاتلاں پہنچنے پر سیکٹروں افراد نے بھر پور استقبال کیا اور جوشیلے نعرے بازی کی گاڑی سے اترتے ہی سنئیر وزیر چوہدری طارق فاروق کو گلے میں مالا اور منوں منہ گل پوشی کی نوجوانوں نے ڈھول کی ٹھاپ پر خوب رقص کیا جس پر چوہدری طارق فاروق نے تمام استقبال کرنے والے افراد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میرے لیے تمام برادریوں کے لوگ قابل احترام ہیں انشااللہ مسلم لیگ ن آزاد کشمیر بھر میں بلا تفریق تعمیر و ترقی کے کام کرئیگی تفصیلات کے مطابق سنئیر وزیر حکومت آزاد کشمیر کا بھمبر آمد پر جگہ جگہ فقید المثال استقبال کیا گیا منگلا پل پر چوہدری جاوید قادر کی قیادت میں اور جاتلاں بازار میں چوہدری سکندر،حاجی سرور، چوہدری رفیق، مرزا نیاز ، سہیل شمیم ، راجہ شبیر کی قیادت میں سیکٹروں افراد نے بھر پور استقبال کیا اور جگہ جگہ خوش آمدید کے بینر آویزاں کیے گے جوں ہی سنئیر وزیر چوہدری طارق فاروق جاتلاں بازار پہنچے تو سیکٹروں افراد نے خوب نعرے بازی کرتے ہوئے ڈھول کی ٹھاپ پر نوجوانوں نے رقص کرتے ہوئے اپنے محبوب قائد کا فقید المثال استقبال کیا اور منوں منہ پھولوں کی پتیاں نچھاور کئی جس پر چوہدری طارق فاروق نے تمام افراد کا شکریہ ادا کیا اور بہت بڑا استقبال کرنے پر چوہدری سکندر، حاجی سرور، راجہ انصر، سہیل شمیم، مرزا نیاز ، چوہدری رفیق سمیت دیگر راہنماوں کا شکریہ ادا کیا اورکہا کہ آپ نے میرا بھر پور جاتلاں میں استقبال کر کے مثال پیدا کر دی ہے اللہ کے فضل و کرم سے میں عوام کے معیار پر پورا اتروں گا اور آزاد کشمیر بھرمیں بلا تفرق تعمیر و ترقی کے کام کروں گا میرے لیے تمام برادریوں کے لوگ قابل احترام ہیں