حکمران ”تقر یر “کی بجائے کر پشن اور لوٹ مار کا حساب دیں ‘چوہدری محمدسرور

ہفتہ 13 اگست 2016 14:51

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 اگست ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما وسابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ حکمران ہر روز ”تقر یر “کر نیکی بجائے کر پشن اور لوٹ مار کا حساب دیں کیونکہ انکی ” تقریری فلمیں “ناکام ہو چکی ہیں، کر پشن کے خلاف” کنٹینر“پراحتجاج ہر کسی کا جمہو ری حق ہے قوم کر پشن کا حساب مانگ رہی ہے ،حکمران قوم کے نہیں اپنے 50سالوں کا سوچ رہے ہیں ،سیاست کو عباد ت کہنے والے حکمرانوں نے کر پشن اور لوٹ مار کے ریکارڈ قائم کیے ہیں،ملک میں روزانہ 12ارب کی کر پشن کو حکمران کس منہ سے ترقی کہتے ہیں ؟تحر یک انصاف عمران خان کی قیادت میں ملک اور قوم کے مستقبل کی جنگ لڑ رہی ہے ُتحر یک احتساب کامیاب ہوگی اور حکمرانوں کو آئین وقانون کے مطابق خود کو احتساب کیلئے پیش کر نا ہوگا ۔

(جاری ہے)

ہفتے کے روز تحر یک احتساب کی ریلی میں لاہور سے شر کت کیلئے روانگی کے موقعہ پر گفتگوکرتے ہوئے چوہدری محمدسرور نے کہا کہ تحر یک احتساب کسی جماعت ‘فرد‘ جمہو ریت کیخلاف نہیں بلکہ ملک میں کر پشن کے خلاف ہے اور کر پشن کیخلاف احتجاج کر نا ہمارا آئینی اور جمہو ری حق ہے جس سے ہمیں کوئی نہیں روک سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا شاید ہی کوئی ایسا ادارہ ہو جہاں کر پشن اور لوٹ مارنہیں ہو رہی ہے اور ایسی لوٹ مار کیخلا ف اور احتساب کیلئے اگر اپوزیشن کنٹینر پر کھڑے ہو کر احتجاج کرتی ہے تو اس میں کوئی حر ج نہیں اور حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ اپوزیشن پر تنقید کی بجائے قوم کے سوالوں کا جواب دیں کیونکہ جب تک وہ قوم کے سوالوں کا جواب نہیں دیں گے اس وقت تک عوام اور اپوزیشن جماعتیں سڑکوں پر آکر اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کرتی رہیں گی ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک اور قوم کو بچانے کی جنگ لڑ رہے ہیں اور قوم بھی عمران خان کے ساتھ ہیں اس لیے وہ وقت دور نہیں جب ملک میں آئین وقانون کی حکمرانی قائم ہوگی ۔