جامعہ اشرفیہ لاہور میں (آج )یوم آزادی کے سلسلہ میں پرچم کشائی اور دعائیہ تقریب منعقد ہوگی

ہفتہ 13 اگست 2016 14:55

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 اگست ۔2016ء) یوم آزادی کے موقعہ پر 14 اگست2016ء بروز اتوار ٹھیک صبح 11:30 بجے جامعہ اشرفیہ فیروز پور روڈ لاہور میں پرچم کشائی و استحکام پاکستان کے لیے دُعائیہ تقریب منعقد ہوگی جس میں مہتمم جامعہ اشرفیہ حضرت مولانا حافظ فضل الرحیم صاحب مدظلہ‘ پرچم کشائی کریں گے تقریب سے پرقاری ارشد عبید ، حافظ اسعد عبید الازھری،حافظ اجود عبید، مولانا محمد اکرم کاشمیری، پروفیسر مولانا محمد یوسف خان اساتذہ ، علماء اور طلبہ سے خطاب کریں گے اس موقعہ پر استحکام پاکستان کے لیے خصوصی دعابھی کروائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :