عازمین حج کے لیے کل جامعہ اشرفیہ میں حج تربیتی پروگرام منعقد ہوگا

ہفتہ 13 اگست 2016 14:55

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 اگست ۔2016ء) عازمین حج کیلئے 14 اگست بروز اتوار صبح 10 بجے تا نماز عصر جامعہ اشرفیہ فیروز پور روڈ لاہور میں حج تربیتی پروگرام منعقد ہوگاجس سے جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم اور ممتاز عالم دین حضرت مولانا حافظ فضل الرحیم، پروفیسر مولانا محمد یوسف خان اور مفتی محمد زکریا ، مفتی شاہد عبید ،مفتی خرم یوسف، مولانا احمد عمر، مولانا محمداکرم سیالکوٹی، مفتی عبداللہ یاسر، مفتی عبد الحنان، مولانا حافظ محمد طیب سمیت دیگر علماء خطاب کریں گے حج تربیتی پروگرام میں حج پر جانے والی خواتین کیلئے بھی باپردہ شرکت کا انتظام کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :