کانگریس کے مقامی رہنما پر فائرنگ ، شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 13 اگست 2016 15:04

حیدر آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13 اگست 2016ء ) : بھارتی ریاست حیدر آباد کے علاقہ باؤن بالی میں کانگریس کے ایک مقامی رہنما پر فائر کھول دیا گیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق کانگریس کے مقامی رہنما یاداگری پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کی جس کے بعد انہیں شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار کالی جیکٹ پہنے ہوئے ایک شخص نے یادا گری پر فائرنگ کی۔ پولیس نے اس حوالے سے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ بھارتی پولیس کے مطابق اس کیس میں ذاتی دشمنی کے پہلو کو بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ یاداگری حیدر آباد میونسپل کارپوریشن کے سابق ممبر بھی ہیں۔

متعلقہ عنوان :