حکومت سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل ومشکلات کے حل کیلئے اپناکردار اداکررہی ہے ،اقبال ظفرجھگڑا

ہفتہ 13 اگست 2016 15:06

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 اگست ۔2016ء) گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑانے کہاکہ حکومت پاکستان سعودی عرب میں مقیم25 لاکھ پاکستانیوں کے مسائل ومشکلات کے حل کیلئے اپناکردار اداکررہی ہے اورتوقع ہے کہ یہ معاملات جلد حل کرلئے جائیں۔

(جاری ہے)

وہ سینئرصوبائی وزیربرائے بلدیات ودیہی ترقی عنایت اللہ سے گفتگو کررہے تھے جنہوں نے گورنرہاوس پشاور میں ان سے ملاقات کرکے متاثرین کودرپیش مسائل کے حل میں اپناکردار اداکرنے کیلئے استدعا کی۔

گورنر نے کہاکہ حکومت پاکستان سفارتی ذرائع سے اس معاملے کے حل کیلئے سعودی حکام سے رابطے میں ہے اورمحنت کش پاکستانیوں تنہائی کا احساس نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم میاں محمد نوازشریف بذات خود اس سلسلے میں اپناکردار ادا کررہے ہیں۔ اورتوقع ہے کہ یہ معاملات جلدحل ہوجائیں گے۔

متعلقہ عنوان :