کشمیر کی آزادی کیلئے کشمیریوں کو خود جدوجہد کرنا ہو گی ‘آزادی کیلئے کشمیر کے تمام حصوں کے تمام طبقات کے درمیان اعتماد اور رابطوں کو بحال کر کے ہر سطح پر ڈائیلاگ ہونے چاہئیں

سرینگر کی معروف سماجی رہنما عوامی اتحاد فرنیڈز کی چیئرپرسن محترمہ رابعہ نور باجی کی صحافیوں سے خصوصی نشست میں گفتگو

ہفتہ 13 اگست 2016 15:15

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 اگست ۔2016ء ) سرینگر کی معروف سماجی رہنما عوامی اتحاد فرنیڈز کی چیئرپرسن محترمہ رابعہ نور باجی نے کہا ہے کہ کشمیر کی آزادی کیلئے کشمیریوں کو خود جدوجہد کرنا ہو گی آزادی کیلئے کشمیر کے تمام حصوں کے تمام طبقات کے درمیان اعتماد اور رابطوں کو بحال کر کے ہر سطح پر ڈائیلاگ ہونے چاہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پندرہ روزہ دورہ پاکستان و آزادکشمیر کے دوران کشمیر پریس کلب میرپور میں صحافیوں کے ساتھ ایک خصوصی نشست کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر آ کر مجھے اس بات کی خوشی ہوئی کہ یہاں مجھے اپنے گھر کی طرح کا ماحول ملا ہے اور دو طرفہ تعلقات شیئر کرنے کا موقع ملاہے ۔ میں دوبارہ اپنے لوگوں سے ملنے کیلئے آؤنگی ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کشمیر کی آزادی کیلئے ہر طبقہ کو اپنا بھرپور کرداراداکرنا ہوگا انہوں نے مزید کہا کہ آزادی کی تحریک کا سہرا کسی ایک کے سر پر باندھنا ناانصافی ہے ڈیڑھ لاکھ مجاہدین شہید ہوچکے ہیں جبکہ پچاس ہزار خواتین کو اپنے خاوندوں کے زندہ یا مردہ ہونے کی کوئی اطلاع نہیں عورتوں کی قربانیوں کو بھی کسی صورت نظر اندز نہیں کیا جا سکتا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ گن اور بندوق مسئلہ کا حل نہیں مسئلہ کشمیر ایک بنیادی ایشو ہے بدقسمتی سے ہم نے اپنی EGO کو بڑھا کر اس اہم مسئلہ کو چھوٹا کر دیا ہے ہم ایک دوسرے کے نظریات کو سننے کیلئے تیار نہیں ہمیں ایک دوسرے سے رابطے کر کے اعتماد بحال کرنا ہوگا اور بات چیت کے ذریعے اس مسئلہ کو حل کرنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :