وزیر اعظم فاروق حیدر نے کرپشن کیخلاف اعلان جنگ کر کے اوورسیز کشمیریوں کے دل جیت لئے ہیں‘ایم ڈی اے کو کرپشن سے پاک کر کے عوامی خدمت کا ادارہ بنایا جائے

مسلم لیگ (ن) نارتھ زون برطانیہ کے سیکرٹری جنرل چوہدری ساجد حسین کا بیان

ہفتہ 13 اگست 2016 15:17

نیوکاسل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 اگست ۔2016ء) مسلم لیگ (ن) نارتھ زون برطانیہ کے سیکرٹری جنرل چوہدری ساجد حسین نے کہا ہے کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے کرپشن کے خلاف اعلان جنگ کر کے اوورسیز کشمیریوں کے دل جیت لئے ہیں۔ایم ڈی اے کو کرپشن سے پاک کر کے عوامی خدمت کا ادارہ بنایا جائے۔آزاد کشمیر کے تمام اداروں کی جڑیں کھوکھلی ہو چکی ہیں۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان اداروں کی اصلاح کر کے انہیں عوامی خدمت پر معمور کریں تاکہ ریاست کے اندر پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ ہو سکے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے بیان میں کیا۔چوہدری ساجد حسین نے مذید کہا کہ ن لیگ آزاد کشمیر کی حکومت وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان کی قیادت میں اپنے انتخابی وعدے پورے کریگی۔کرپشن،رشوت اور بدعنوانی نے ریاستی اداروں کو کھوکھلا کر کے رکھ دیا ہے۔اداروں کی اصلاح واحوال ضروری ہے اور ان میں موجود کالی بھیڑوں کو بھی کیفر کردار تک پہنچایا جائے تاکہ ریاستی ادارے حقیقی معنوں میں عوامی خدمت کا پیش خیمہ ثابت ہو سکیں۔

متعلقہ عنوان :