بھمبر انتظامیہ ان ایکشن ‘ہوٹلوں ، قصابوں اور مختلف دوکانوں پر چھاپے ‘ تحصیلدار بھمبر نے کئی کو جرمانے کر دئیے

ہفتہ 13 اگست 2016 15:20

بھمبر ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 اگست ۔2016ء ) بھمبر انتظامیہ ان ایکشن ، شہر بھر میں قائم ہوٹلوں ، قصابوں اور مختلف دوکانوں پر چھاپے ، تحصیلدار بھمبر نے کئی کو جرمانے بھی کئے ، تفصیلات کے مطابق تحصیلدار بھمبر نے گزشتہ روز سب انسپکٹر تھانہ سٹی محمد حنیف اور پولیس نفری کے ہمراہ اچانک بازاروں کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے ہوٹلوں میں کھانوں کے معیار ، ریٹ گوشت کے معیار کو بھی چیک کیا اور صفائی و ستھرائی کے نظام کو مذید بہتر کرنے کی سکتی سے ہدایات دیں جبکہ کئی قصابوں کو انہوں نے غیر معیاری گوشت فروخت کرنے پر جرمانے بھی کئے بعد ازاں انہوں نے بھمبر گجرات روٹس پر چلنے والی گاڑیوں میں کرایوں کو بھی چیک کیا اس موقع پر انہوں نے سختی سے ہدایات دیں کہ کسی بھی سواری سے زاید کرایہ نہ لیا جائے اور حکومت کی طرف سے جاری کردہ کرایوں پر عمل درآمد کیا جائے ورنہ ایسی گاڑیوں کو بند کر دیا جائے گا ۔