بحرین:ٹریفک حادثے میں ایک شہری جاں بحق، متعدد زخمی

ہفتہ 13 اگست 2016 15:35

بحرین:ٹریفک حادثے میں ایک شہری جاں بحق، متعدد زخمی

بحرین: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13اگست 2016ء) :منامہ کے العرین علاقے میں تیز رفتاری کے باعث متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ گاڑیوں کے ٹکرانے سے ایک شہری جاں بحق جبکہ متعدد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گاڑیاں تیز رفتاری کے باعث سڑک پر حادثے کا شکار ہونے والی ایک گاڑی سے ٹکرائیں۔ سول ڈیفنس کا عملہ اور ایمولینس موقع پر پہنچ گئی ہیں ۔ اور زخمیوں کے نزدیکی ہسپتال منتقل کیا جارہاہے ۔ حادثے کی درست معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔ مزید تفصیلات کچھ دیر تک مہیا کی جائیں گی۔