نیشنل ایکشن پلان پرانگلیاں اٹھانے والے پا کستان کے خیرخواہ نہیں۔رانا تنویرحسین

پانامالیکس کی آڑ میں جمہوریت کی بساط لپیٹنے کی سازش نا کا م ہو چکی ہے،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سیاسی وعسکری قیادت کے ساتھ کھڑی ہے،سانحہ کو ئٹہ قومی المیہ ہے دہشت گردی کے واقعہ پر سیاست کرنا غیردانشمندانہ ہے،دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہم سب کو ملکر مقابلہ کرنا ہے۔وفاقی وزیردفا عی پیداوار کی میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 13 اگست 2016 15:42

شیخوپورہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13اگست2016ء) :وفاقی وزیر دفا عی پیداوارو سا ئنس و ٹیکنالوجی را نا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پا نا ما لیکس کی آڑ میں جمہوریت کی بساط لپیٹنے کی سازش نا کا م ہو چکی ہے ، عو ام نے ایک بار پھر ملک میں انتشار اور احتجاج کی سیاست کو مسترد کردیا ہے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سیاسی وعسکری قیادت کے ساتھ کھڑی ہے،سانحہ کو ئٹہ قومی المیہ ہے دہشت گردی کے واقعہ پر سیاست کرنا غیر دانشمندانہ ہے،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہم سب کو ملکر مقابلہ کرنا ہے۔

نیشنل ایکشن پلان اور ریاستی اداروں پر انگلیاں اٹھانے والے پا کستان کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے۔ انہوں نے مسلم لیگ (ن) سیکرٹریٹ فیروزوالہ میں یو م پا کستان کی تقریب خطاب اور شرقپور کے علاقہ نصیر آباد میں کا رپٹ روڑ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر میڈیاسے گفتگو کرتے ہو ئے کہا پا ک افواج ایک طویل عرصے سے دہشت گردوں کے خلاف لڑ رہی ہیں۔

(جاری ہے)

ملک وقوم کے روشن مستقبل کے لئے سکیورٹی فورسز ، عوام اور دوسرے اداروں کی قربا نیا ں نا قا بل فراموش ہیں ۔

جا نوں کا نذرانہ دینے والے جوانوں اور معصوم شہریو ں کو آج یو م آزادی کے موقع پر پوری قوم سلام پیش کرتی ہے۔ نیشنل ایکشن پلان نا کام نہیں ہوا اب پوری قوت سے دہشت گردی کے نا سور کو جڑ سے اکھاڑ کردم لیں گے دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں سیاسی اور عسکری قیادت ایک پیج پر ہے میڈیا پر غیر ذمہ دارانہ تجزئیے اور تبصرے قومی کاز کے نقصان کا سبب بن رہے ہیں۔

میڈ یا اپنا مثبت اور ذمہ دارانہ کردار ادا کرے ۔ضرب عضب کی کا میا بیا ں اور سی پیک منصوبے پا کستان مخالف قوتوں کو ہضم نہیں ہو رہے ۔ہمارے دشمن اندر اور با ہر سے بھی ہیں آج ہمیں اپنے اختلا فات بھلا کر دشمن کے مذموم ارادوں کو خاک میں ملا نا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت سکیورٹی فورسز ملک بھر میں کو مبنگ آپریشن کررہی ہیں آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپر یشن ضرب عضب جاری رہیگا را نا تنویر حسین کہا کہ بھارت کی بلوچستان میں مداخلت کے ٹھوس ثبوت موجود ہیں پا کستان اس معاملے کو اقوام متحدہ کی جنرل کونسل کے اجلاس میں پوری دنیا کے سامنے رکھے گا ۔

مقبوضہ وادی میں نہتے کشمیریوں پر بھارتی فوج کے ظلم و بربریت پر اقوام عالم کی خاموشی معنی خیز ہے مغرب اپنی دو غلی پا لیسی کو ترک کرے اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے بھارت پر دبا ؤ ڈالے پا کستان ہمیشہ قائم رہنے کے لئے بنا ہے بھارتی قیادت ہو ش کے نا خن لے اور پاکستان میں تخریبی کا روئیاں بند کرے اب دشمن کے ساتھ کوئی رعائیت نہیں برتی جا ئیگی بھارت سمیت دنیا کی کو ئی بھی طاقت پا کستان کو نقصان نہیں پہنچا سکتی۔

متعلقہ عنوان :