دبئی: پرس چھیننے کے الزام میں گرفتار پاکستانی کلرک کوثبوت نہ ہونے پر رہا کرنے کا حکم

ہفتہ 13 اگست 2016 15:50

دبئی: پرس چھیننے کے الزام میں گرفتار پاکستانی کلرک کوثبوت نہ ہونے پر ..

دبئی: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13اگست 2016ء) : دبئی کریمنل کورٹ نے ایک پاکستانی کلرک کو چوری کے مقدمے میں ثبوت نہ ہونے پر رہا کرنے کا حکم سنایا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ایک بنگلہ دیشی شہری نے عدالت میں بتایا کہ اسکا پرس جس میں 2000درہم اور ضروری کارڈز تھے ۔ نجی شاپنگ مال میں ایک پاکستانی کلرک نے چرایا ہے ۔

(جاری ہے)

عدالت میں پاکستانی شہری نے اپنے دفاع میں کہا کہ اس پر جھوٹا الزام لگایا جا رہاہے ۔

اس نے کسی کے بھی پیسے یا پرس نہیں چرایا ۔ دبئی پولیس نے اپنی تحقیقاتی رپورٹ میں عدالت کو بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں پاکستانی کلرک کے اس واقعہ میں ملوث ہونے کے ثبوت نہیں ملے ۔جبکہ ہماری تفیش میں بھی پاکستانی نے کسی بھی قسم کی چوری کا اعتراف نہیں کیا۔ عدالت نے تمام ثبوتوں کو دیکھتے ہوئے پاکستانی کے حق میں فیصلہ دے دیا۔