شمالی چھاؤنی کے علاقے سے جعلی فوجی افسر گرفتار

ملزم میجر بن کرشہریوں سے پیسے بٹورتا تھا،ملزم طاہر کے خلاف نوسربازی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔پولیس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 13 اگست 2016 16:02

شمالی چھاؤنی کے علاقے سے جعلی فوجی افسر گرفتار

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13اگست2016ء) : صوبائی دارلحکومت میں شمالی چھاؤنی کے علاقے سے جعلی فوجی افسر گرفتارکرلیا گیاہے،ملزم میجر بن کرشہریوں سے پیسے بٹورتا تھا۔

(جاری ہے)

پولیس ذروئع کے مطابق لاہور پولیس نے شمالی چھاؤنی کے علاقے میں ایک نوسرباز کو گرفتار کرلیاہے۔ملزم خود کو فوجی افسر ظاہر کرکے لوگوں سے پیسے بٹورتا تھا۔جس کو پولیس نے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیاہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم طاہر کے خلاف نوسربازی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔گرفتار ملزم طاہر اسلام آباد میں پراپرٹی ڈیلر ہے۔

متعلقہ عنوان :