دبئی:غیر ملکی شہری نے کار بیک کرتے ہوئے غلطی سے اپنی 18ماہ کی بیٹی کو کچل ڈالا

ہفتہ 13 اگست 2016 16:04

دبئی:غیر ملکی شہری نے کار بیک کرتے ہوئے غلطی سے اپنی 18ماہ کی بیٹی کو ..

دبئی: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13اگست 2016ء) : دبئی کی ایک پارکنگ لاٹ میں ایک غیرملکی شہری نے کار بیک کرتے ہوئے غلطی سے اپنی ہی بیٹی کو کچل ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق ایک ہندوستانی شہری عابد حور العنظ کے علاقے میں ایک پارکنگ کے باہر اپنی کار نکال رہا تھا۔

(جاری ہے)

جبکہ اسکی 18ماہ کی بیٹی کار کے باہر کھڑی تھی ۔ جب عابد نے کار بیک کرنی شروع کی تو اسی وقت اس کی بیٹی اچانک دوڑتی ہوئی کار کی پچھلی جانب گئی اور اچانک ہی کار کے پچھلے ٹائروں کے نیچے آگئی ۔ 18ماہ کی بیٹی سماء ان کی اکلوتی بیٹی تھی۔ عابد کی شادی کے کئی سالوں بعد سمائ کی پیدائش ہوئی تھی.