چوہدری نثارکا بیان ‘ پیپلز پارٹی کا حکومت کے خلاف سیاسی جنگ تیز کا فیصلہ

نیشنل ایکشن پلان پرحکومت کی ناکامی کا معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھایا جائے گا ‘ بلاول بھٹو زر داری

ہفتہ 13 اگست 2016 16:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 اگست ۔2016ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی پریس کانفرنس کے بعد پیپلز پارٹی نے حکومت کے خلاف سیاسی جنگ تیز کا فیصلہ کرتے ہوئے سینئررہنماوٴں کو ٹاسک سونپ دیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پیپلزپارٹی نے حکومت کے خلاف سیاسی جنگ تیز کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو نے خورشید شاہ،اعتزاز احسن اور دیگر رہنماوٴں کو زیادہ جارحانہ انداز اپنانے کی ہدایت کردی ہے۔ نیشنل ایکشن پلان پرحکومت کی ناکامی کا معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھایا جائے گا۔بلاول بھٹو نے کہاکہ حکمرانوں کی کرپشن بے نقاب کرنے میں کوئی دباوٴ قبول نہیں کیا جائے گا۔حکومت مخالف جدوجہد کے لیے اپوزیشن جماعتوں سے رابطے تیز کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔