ریاض:وزارتِ صحت نے میّتوں کے لیے استعمال ہونے والے تابوتوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا

ہفتہ 13 اگست 2016 16:24

ریاض:وزارتِ صحت نے میّتوں کے لیے استعمال ہونے والے تابوتوں کی قیمتوں ..

ریاض: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13اگست 2016ء) : سعودی وزارتِ صحت نے مملکت میں وفات پا جانے والے غیر ملکیوں کی میّتوں کو ان کے ممالک پہچانے کے لیے استعمال ہونے والے تابوتوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیاہے ۔ غیر ملکی کی میّت کے لیئے استعمال ہونے والے تابوت کا کرایہ 4,000 سعودی ریال کر دیا گیاہے ۔ اس کرائے میں تابوت کی تیاری،اور اسکو گلنے سڑنے سے بچانے کے لیے بیکڑیا کش ادویات اور انجیکشن کی فیس شامل ہے ۔

اس فیس میں ہسپتال سے حنوط کرنے والے ادارے یا ائر پورٹ تک کا کرایہ شامل نہیں ہے ۔ تاہم ڈاکٹروں ، میڈیکل ٹیکنیشنوں اور غیر ملکی جن کا وزارتِ صحت کے ساتھ کنٹریکٹ ہے ان کے لیئے یہ سہولت بالکل فری دی جائے گی۔ واضع رہے کہ سعودی مملکت میں وفات پا جانے والے فرد کی میّت اس کے آبائی ملک پہنچانے سے پہلے تمام قانونی تقاضے پورے کیئے جاتے ہیں ۔

(جاری ہے)

جن میں پیپر ورک مکمل کرنا، میّت دفنانے کا پرمٹ ،ڈیتھ سر ٹیفیکٹ، ائر پورٹ ٹرانسپورٹ ریزرویشن، تمام طرح کے کرایوں کی مکمل تفصیلات فراہم کرنا، اور اپنے متعلقہ ملک کے سفارت خانے کی طرف سے میّت لے جانے کا اجازت نامہ شامل ہیں۔ اسکے علاوہ میّت کو IATAکے قواعدو ضوبط کے مطابق متعین کردہ تابوت میں لے جانا جو کہ بین الاقوامی معیار کے مطابق تیار کیا گیا ہو شامل ہے۔