Live Updates

پی ٹی آئی کے ساؤنڈ سسٹم والے ٹرک میں آگ لگ گئی ہے

جنریٹر ہیٹ‌اپ ہونے سے ساؤنڈ سسٹم میں آگ لگی،آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔ڈی جے بٹ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 13 اگست 2016 16:26

پی ٹی آئی کے ساؤنڈ سسٹم والے ٹرک میں آگ لگ گئی ہے

راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13اگست2016ء) :تحریک انصاف کے ساونڈ سسٹم والے ٹرک میں آگ لگ گئی ہے،ٹرک کولیاقت آباد کے باہر کھڑا کیاگیا تھا،پارٹی کارکن واقعے کے وقت ٹرک میں‌موجود نہیں‌تھے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں تحریک انصاف کی ریلی کے دوران ساونڈ سسٹم والے ٹرک میں‌ آگ لگ گئی۔تاہم آگ لگنے کے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں‌ہوا،لیکن ساونڈ سسٹم جل گیاہے۔آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جارہی ہے۔واقعے کے دوران پارٹی کے تمام کارکن محفوظ رہے۔ ڈی جے بٹ نے بتایا کے ساؤنڈ سسٹم کے جنریٹر میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگی تھی۔تاہم آگ پر قابو پالیاگیاہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :