مریدکے سے اغوا ہوئے دو بچے گھر پہنچ گئے
ہم گلی میں کھیل رہے تھے کہ ایک خاتون نے ہمیں آ کر کھانے کے لیے ایک ٹافی دی اور ہم بیہوش ہو گئے ۔ بچوں کا بیان
سمیرا فقیرحسین ہفتہ 13 اگست 2016 16:26
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13 اگست 2016ء ) : منگل کو مریدکے سے اغوا ہوئے دو بچے گذشتہ روز اپنے گھر پہنچ گئے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایس ایچ او مسعود صادق نے بتایا کہ بچوں کا کہنا ہے کہ وہ گلی میں کھیل رہے تھے جب ایک خاتون نے ان کے پاس آ کر انہیں کھانے کے لیے ایک ٹافی دی۔ بچوں نے بتایا کہ ٹافی کھاتے ہی ہم بے ہوش ہو گئے اور جب ہوش آیا تو ہم ایک بند کمرے میں موجود تھے۔
ایس ایچ او نے بتایا کہ بند کمرے میں کچھ روز رکھنے کے بعد انہیں مختلف جگہوں پر منتقل کرنے کے لیے گاڑی میں ڈال کر ایک مقام پر پہنچایا گیا جہاں سے وہ موقع پا کر فرار ہو گئے۔ بچوں نے بتایا کہ اغوا کاروں نے پانی اور کھانا لینے کے لیے بکر منڈی روڈ پر رکے۔ اور یہی وہ وقت تھا جب بچوں کو موقع ملا اور وہ فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔(جاری ہے)
ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ بچوں کے بیان کے مطابق اغوا کاروں نے ان کا پیچھا بھی نہیں کیا۔
ایس ایچ او نے بتایا کہ بچے اس جگہ کے بارے میں لاعلم تھے اور ان کے پاس پیسے بھی نہیں تھے لہذٰا انہوں نے پاس سے گزارتے لوگوں سے مدد مانگی جنہوں نے انہیں تھانہ گلبرگ پہنچا دیا۔ بچوں کے بیان کے بعد پولیس نے ان کے والدین سے رابطہ کیا جس پر انہوں نے بتایا کہ بچوں کو لاپتہ ہوئے 72 گھنٹے گزر چکے ہیں۔ ایس ایچ او نے نامعلوم افرادکے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ایس ایچ او نے مزید بتایا کہ بچوں کے بیانات کی مدد سے اغوا کار خاتون کا خاکہ تیار کر لیا گیا ہے جبکہ اغواکاروں کی شناخت کے لیے ٹیم بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.