اوستہ محمد ،گوٹھ غلام قادر چانڈیو میں غیرت کے نام پر غلام فرید نے بیٹی اور آشنا کوقتل کر دیا

ہفتہ 13 اگست 2016 16:31

اوستہ محمد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 اگست ۔2016ء)اوستہ محمد کے علاقے کیٹل فارم تھانے کی حدودگوٹھ غلام قادر چانڈیو میں غیرت کے نام پر غلام فرید نامی شخص نے اپنی بیٹی مسماة(ر) اور اس کے آشنا اللہ ڈنہ رکشانی کوقتل کر دیا ۔

(جاری ہے)

پولیس زرائع۔ملزم فرار ۔پولیس نے موقع پر پہنچ پر ضروری کاروائی کے بعد لعشیں ان کے ورثاء کے حوالے کر دی۔آخری اطلاع تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔