بحرین: بہن پر تشدد کرنے والے شہری کو تین سال قید کی سزا

ہفتہ 13 اگست 2016 16:56

بحرین: بہن پر تشدد کرنے والے شہری کو تین سال قید کی سزا

بحرین: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13اگست 2016ء) : منامہ کریمنل کورٹ نے سگی بہن پر تشدد کرنے والے بحرینی شہری کو الزام ثابت ہونے پر تین سال قید کی سزا اور 50بحرینی دینار ادا کرنے کا حکم سنا دیا۔ خاتون نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ اسکا بھائی اس سے بلاوجہ جھگڑا کرتا ہے ۔

(جاری ہے)

لڑکی نے مزید بتایا کہ اس کے بھائی نے میرے شوہر کے سامنے بھی مجھ سے مار پیٹ کی تھی ۔ دوستوں کے درمیان بھی متعدد دفعہ گالی گلوچ کرتا رہاہے ۔ تاہم لڑکی کے بھائی نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا اور کہا کہ وہ صرف اس پر غصہ ہوا تھا۔ اس نے کبھی بھی گالی گلوچ یا مارپیٹ نہیں کی ہے ۔ لیکن عدالت نے میڈیکل ثبوتوں اور گواہوں کے بیانات کی روشنی میں لڑکی کے حق میں فیصلہ دے دیا ۔