سابق کپتان ظہیر عباس کا چھوٹا بھائی تنویر عباس حادثہ میں جاں بحق، بیٹا زخمی

ہفتہ 13 اگست 2016 16:59

سابق کپتان ظہیر عباس کا چھوٹا بھائی تنویر عباس حادثہ میں جاں بحق، بیٹا ..

دیپالپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 اگست ۔2016ء) انٹرنیشنل کرکٹر سابق کپتان ظہیر عباس کا چھوٹا بھائی تنویر عباس حادثہ میں جاں بحق،بیٹا شدید زخمی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انڑنیشنل کرکڑ سابق کپتان ظہیر عباس کا چھوٹا بھائی تنویر عباس کراچی اپنے سسرال قصبہ شیر گڑھ آیا ہوا تھا موٹرسائیکل پر اپنے بیٹے دلبیر عباس کے ہمراہ جا رہا تھا کہ چک25/1-AL کے قریب ان کا موٹرسائیکل بیل گاڑی سے ٹکرایا جس کے نیتیجہ میں انڑنیشنل کرکڑ سابق کپتان ظہیر عباس کا چھوٹا بھائی تنویر عباس جاں بحق ہو گیا جبکہ اس کا بیٹا دلبیر عباس شدید زخمی ہو جس کو ہسپتال داخل کر دیا گیا۔سسرالی رشتہ داروں کیمطابق تنویر عباس کو کراچی میں دفن کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :