کولمبو ٹیسٹ ، سری لنکن بیٹنگ لڑکھڑا کر سنبھل گئی، چندیمل اور ڈی سلوا نے ٹیم کا سکور 214رنز تک پہنچا دیا

دونوں کھلاڑیوں کے مابین 188رنز کی پارٹنر شپ قائم ، ڈی سلوا116اور دنیش چندیمل 64رنز بنا کر وکٹ پر موجود آسٹریلیا کی جانب سے مچل سٹارک نے 3اور ناتھن لیوئن نے 2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا

ہفتہ 13 اگست 2016 17:25

کولمبو ٹیسٹ ، سری لنکن بیٹنگ لڑکھڑا کر سنبھل گئی، چندیمل اور ڈی سلوا ..

کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 اگست ۔2016ء) سری لنکا اور آسٹریلیا کے مابین تیسرے ٹیسٹ کے پہلے روز سری لنکا کی بیٹنگ لڑکھڑا کر سنبھل گئی،میزبان ٹیم کے 5بلے باز محض26رنز کے مجموعی سکور پر پویلین لوٹ گئے ، دنیش چندیمل اور ڈی سلوا کے درمیان چھٹی وکٹ کیلئے188رنز کی پارٹنر شپ نے ٹیم کا سکور 214رنز تک پہنچا دیا،ڈی سلوا116اور دنیش چندیمل 64رنز بنا کر ناقابل شکست ہیں ۔

آسٹریلیا کی جانب سے مچل سٹارک نے 3اور ناتھن لیوئن نے 2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ تفصیلات کے مطابق سری لنکا اور آسٹریلیا کے مابین تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے پہلے روز سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔سری لنکا کی جانب سے پہلے بیٹنگ کر نے کا فیصلہ ابتداء میں غلط ثابت ہوا،اور سری لنکا کے ابتدائی 5بلے باز محض26رنز پر پویلین لوٹ گئے ۔

(جاری ہے)

دنیش چندیمل اور ڈی سلوا نے لنکن بیٹنگ لائن کو سہارا دیا اور چھٹی وکٹ کیلئے188رنز کی پارٹنر شپ نے ٹیم کا سکور 214رنز تک پہنچا دیا،ڈی سلوا116اور دنیش چندیمل 64رنز بنا کر ناقابل شکست ہیں ۔سری لنکا کی جانب سے اینجلو میتھیوز 1،مینڈس 1،پریرا 16،کونارتنے 7اور جے کے ڈسلوا بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے۔آسٹریلیا کی جانب سے مچل سٹارک نے 3اور ناتھن لیوئن نے 2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ واضح رہے کہ سری لنکا اور آسٹریلیا کے مابین وارن مری دھرنا ٹرافی سیریز کے 3ٹیسٹ میچوں میں میزبان سری لنکا کو 2-0کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے ۔

متعلقہ عنوان :