دبئی: اگلے ہفتے میں گرمی کی شدت میں دو درجے اضافہ متوقع ہے : محکمہ موسمیات

ہفتہ 13 اگست 2016 17:26

دبئی: اگلے ہفتے میں گرمی کی شدت میں دو درجے اضافہ متوقع ہے : محکمہ موسمیات

دبئی : (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13اگست 2016ء) : گزشتہ دو دن سے درجہ حرارت میں کمی کے بعد محکمہ موسمیات نے پیشن گوئی کی ہے کہ پیر کے روز سے دبئی اور ابو ظہبی کے درجہ حرارت میں ایک سے دو سینٹی گریڈ اضافہ ہو سکتاہے ۔ محکمہ موسمیات کے ترجمان نے گزشتہ دنوں کہا تھا کہ اگست کے آخر سے گرمی کی شدت میں کمی آنی شروع ہو جائے گی ۔

(جاری ہے)

دبئی اور ابو ظہبی میں اتوار تک کم سے کم درجہ حرارت 32سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ 44سینٹی گریڈ تک رہنے کی توقع ہے ۔

لیکن پیر کے روز درجہ حرارت 46سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتاہے ۔ ابو ظہبی میں ہوا میں نمی کا تناسب 58سے لیکر 89فیصد رہے گا۔ دبئی میں نمی کا تناسب29 سے لیکر79فیصد رہنے کی توقع ہے ۔ اتوار اور پیر کو مشرقی علاقے العین میں بارش جبکہ فجیرہ میں گھنے بادل چھائے رہیں گے۔