ریو اولمپک ٹیبل ٹینس،چین کی مردوں اور خواتین کی ٹیمیں کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

ہفتہ 13 اگست 2016 17:32

ریو اولمپک ٹیبل ٹینس،چین کی مردوں اور خواتین کی ٹیمیں کوارٹر فائنل ..

ریو ڈی جنرو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 اگست ۔2016ء) درجہ بندی میں سر فہرست چین گذشتہ روز یہاں اولپمک ٹیبل ٹینس مقابلوں کے خواتین اور مردوں کی ٹیم کے کوارٹر فائنلوں دونوں میں با آسانی پہنچ گیا،سرفہرست سیڈ والے کھلاڑیوں میں سے بیشتر پہلے راؤنڈ میں مکمل کی جانیوالے کھلاڑیوں میں سے آگے آئے ہیں۔

(جاری ہے)

چین کی مردوں کی ٹیم اتوار کو کوارٹر فائنل میں برطانیہ سے میچ کھیلے گی،سویڈن اور جنوبی کوریا دودوسری ٹیمیں ہیں جو کہ کوارٹر فائنل میں پہنچی ہیں اور دونوں ٹیموں کے جمعہ کی رات کھیلے جانے والے پہلے راؤنڈ میں امریکہ اور میزبان برازیل کو فارغ کرنے کے بعد کوارٹر ایک دوسرے کے ساتھ مقابلہ کرے گی،چین کی خواتین کی ٹیم کا مقابلہ اب خواتین کی ٹیم کے کوارٹر فائنل میں سیڈ نمبر آٹھ ڈی پی آر کوریا کے ساتھ مقابلہ کرے گی،ڈی پی آر کوریا نے آسٹریلیا کو 3-0سے ہرادیا ہے۔

خواتین کی ٹیم کے کوارٹر فائنل کے دوسرے مقابلوں میں جنوبی کوریا کا مقابلہ سنگا پور سے جرمنی کا مقابلہ ہانگ کانگ ،چین کے ساتھ جبکہ بلہ سیڈ نمبر دو جاپان کا مقابلہ آسٹریلیا کے ساتھ ہوگا

متعلقہ عنوان :